ابنا: رپورٹ کے مطابق ۔ ایساف کےترجمان میجر مارٹن کرائٹن کے مطابق امریکی فوجی کیمپ بیس چن پر افغان عسکریت پسندوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو امریکی کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے طابق حملے میں راکٹ، گرینیڈ اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ایساف ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہلاکتوں اورزخمیوں کے علاوہ عمارت، بہت سے فوجی طیاروں اور ہینگرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔......./169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347945
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی کیمپ پر افغان عسکریت پسندوں کے حملے میں دو امریکی کمانڈو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔